سکھر:پولیس کی جانب سے چھینی گئی موٹر سائیکل مالکان کے حوالے

190

سکھر،29ستمبر(اے پی پی ): پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں، موٹرسائیکل چھیننے اور چوری میں ملوث گینگ کا اہم کارندہ گرفتار کر لیا گیا، 5 سے زائد مسروقہ موٹرسائیکلز برآمد مالکان کے حوالے کردی گئیں۔

برآمد شدہ موٹرسائیکل پنوعاقل، دبر اور روہڑی سمیت دیگر علاقوں سے چوری و چھینی گئیں تھیں مسروقہ موٹرسائیکلز مالکان کے حوالے کردی گئیں ،مالکان کا ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں سے موٹر سائیکل واپسی پہ شکریہ ادا کیا ۔