سکھر،29ستمبر(اے پی پی ): موٹروے کی جانب سے گیس سلنڈر رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی، سکھرموٹروے پولیس اور آر ٹی اے حرکت میں آگئی،بائی پاس و دیگر مقامات پر چیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا،گیس سلینڈر والی متعدد گاڑیوں کے سی این جی کیٹس اتار کر گاڑیاں تحویل میں لے لی گئی جبکہ گیس سلنڈر استعمال کرنے والی مسافر گاڑیوں کے مالکان کو بھاری جرمانے بھی کیے گئے ہیں۔
کارروائی اعلی عدلیہ کے احکامات کے بعد آر ٹی اے کی ٹیم کے ہمراہ گیس سلنڈر رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف کی جارہی ہے۔ آر ٹی اے اے حکام کا کہنا تھا کہ مسافر گاڑیوں میں گیس سلنڈر لگانے کی جازت نہیں دیں گے ،سی این جی سلنڈر والی مسافر گاڑیوں کے خلاف گمبٹ،سکھر،پنوعاقل اور ڈھرکی کے مقام پر ڈی ایس پیز کی نگرانی میں کاروائی کی گئی جبکہایس ایس پی موٹروے سکھر کا تاحکم ثانی کاروائی کا حکم دیا گیا ہے۔











