سیالکوٹ میں   سا ت  ماہ بعد سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے مکمل طور پر  کھل گئے

87

 

 سیالکوٹ، 30 ستمبر (اے پی پی ): سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے سات  ماہ بعد مکمل طور پر کھول دئیے گئے ہیں ،  پہلے مرحلے میں چھٹی سے میٹرک تک تعلیمی ادارے کھولے گئے جبکہ آج نرسری سے لے کر پانچویں تک بھی تمام تعلیمی ادارے کھول دئیے گئے  ہیں ۔ بچوں کی حاضری 80 فیصد سے زائد رہی جبکہ  سکولز میں کورونا وائرس سے بچاؤکے لئے احتیاطی تدابیر پر بھی عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے۔

حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے احکامات کے مطابق بچوں کو حفاظتی انتظامات کے ساتھ سکول میں داخل کیا گیا جس میں بچوں کے ہاتھ دھونے کا عمل اور بخار چیک کرنے کا عمل مکمل کیا گیا ۔ سکولوں میں حفاظتی اقدامات کرنے میں ٹیچرز کا کردار بھی نمایاں رہا۔ سماجی فاصلہ  برقرار رکھتے ہوئےتعلیمی سلسلہ شروع ہونے سے بچے کافی خوش دکھائی دیئے۔