سیلاب سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ مسلسل متحرک ہے: ڈپٹی کمشنر خانیوال

88

خانیوال،02 ستمبر(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ  سیلاب سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ مسلسل متحرک ہے۔

ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی زیرصدارت  محکمہ انہار کے ایکسئینز کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ڈپٹی کمشنر نے دریائے چناب اور راوی میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو کنڈسرگانہ زمیندارہ بند میں شگاف پُر کرنے کےبارے  میں بریفنگ دی

گئی۔

ڈپٹی کمشنر  نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سستی کی کوئی گنجائش نہیں دریائے راوی اور چناب میں پانی کے بہاؤ میں کمی واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

اے ڈی سی آر، اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا،میاں چنوں ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی بھی اجلاس میں شرکت کی۔