سینیٹر قرت العین مری کا لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس کے جائے وقوعہ کا دورہ

189

اسلام آباد، 26ج ستمبر ( اےپی پی): سینٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کی ذیلی کمیٹی کی  کنوینئر سینیٹر قرت العین مری اور سینیٹر کیشو بائی نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس کے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔  پولیس حکام نے زیادتی کیس کے حوالے سے کمیٹی ممبران کو آگاہ کیا اور تفتیش کے دوران شواہد اکھٹے کرنے اور اب تک کی پیشرفت بارے میں بریفنگ دی۔

اس موقع پر سینیٹر قرۃ العین نے کہا کہ اس اندوہناک واقعے میں ملوث مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں۔