گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے شاہرہ کشمیر مری کا دورہ کیا

138

مری، 26ستمبر ( اےپی پی): گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے شاہرہ کشمیر مری کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے میجر ر لطاسب ستی بھی ہمراہ تھے ۔

شاہرہ کشمیر کی تعمیر و مرمت اور کشادگی کے جاری کام گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے جائزہ لیا ۔اس موقع پر شاہرہ کشمیر میں ہونے والی  لینڈ سیلائدنگ کا مختلف مقامات پر رک کر متعلقہ کمپنی کو ہدایات بھی دیں ۔اس  پروجیکٹ ایک ارب بتیس کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں ۔

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ کوٹلی ستیاں کی مین روڈ کی تعمیر و مرمت کے لئے بھی خطیر رقم فراہم کی جائے گی ۔انھوں نے کہا کہ ایم پی اے اور ایم این اے کی کوششوں کے باعث اتنا بڑا منصوبہ پایہ تکمیل کی طرف رواں ہے اور یہ منصوبہ مکمل ہو گا ۔مری کی خوبصورتی کے لئے ہر ممکن کام کریں گے اور مری کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہم بھر پور کردار ادا کریں گے ۔انھوں نے صحافیوں کے سوالات پر جواب دئے میڈیا کی نشاندہی پر انھوں نے کہا کہ وہ اس پر جو بھی کام ہوا ہر ہال کریں گے اور ہماری کوشش ہے کہ علاقہ کے لوگوں کو مشکلات سے چھٹکارہ ملے ۔