سیکرٹری ہاؤسنگ ساؤتھ پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے  تونسہ شریف کا دورہ، مختلف   منصوبوں کی  کا  جائزہ  لیا

107

ملتان ،19ستمبر(اے پی پی ): سیکرٹری ہاؤسنگ ساؤتھ پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے  تونسہ شریف کا دورہ کیا، چیف انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ساؤتھ پنجاب راؤ محمد قاسم بھی ہمراہ  تھے، سیکرٹری ہاؤسنگ ساؤتھ پنجاب  نے  مختلف   منصوبوں  کا  جائزہ  لیا۔

انہوں نے  واٹر سپلائی سکیم  مکول کلاں کو چیک کیا  اور    تونسہ کے مختلف وارڈ میں فراہمی و نکاسی آب کےمنصوبوں کا معائنہ کیا اور ٹف ٹائل کے میعار اور موقع پر تنصیب کو بھی چیک کیا ۔انہوں نے  کمال پارک، گدام پارک سٹی کا بھی جائزہ لیا۔

سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب  نے کہا کہ     فراہمی و نکاسی آب کے منصوبوں کو بروقت مکمل کروایا جائے اور منصوبوں کی تکمیل میں معیار   کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو بنیادی سروسز کی ان کی دہلیز پر فراہمی ترجیح ہے۔