ژوب؛ چھاونی روڈ پر دکان سے دوران ڈکیتی چوری کی  گئی  رقم برآمد،ملزم گرفتار

121

ژوب ،19ستمبر( اے پی پی): پولیس  نے   کامیاب کارروائی کرتے  ہوئے   گزشتہ روز موبائل دوکان میں ڈکیتی کے دوران چوری  کی  گئی  رقم برآمد کر  کے  ملزم  کو  گرفتار کر لیا ۔

پریس  کانفرنس سے خطاب میں ایس ایچ او ژوب تھانہ شیر علی مندوخیل نے   کہا کہ چھاونی روڈ پر دکان سے دوران ڈکیتی چوری کیے گئے   2لاکھ پچاس ہزار روپے برآمد کرکے  ملزم  کو گرفتار کرلیا گیا   ہے ۔

ایس ایچ او ژوب تھانہ نے  کہا کہ  شہر میں چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، یہ کارروائی ہمارے لیے چیلنج تھی جس میں پولیس سرخرو  ہوئی   ۔انہوں  نے کہا کہ  شہر میں امن امان برقرار رکھنا اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔