صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے افغانستان کے چئیر مین برائے قومی مصالحتی ہائی کونسل ، ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی ملاقات

159

 اسلام آباد ،30 ستمبر (اے پی پی ):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے افغانستان کے چئیر مین برائے قومی مصالحتی ہائی کونسل ، ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ  نے ملاقات کی۔

 ملا قات  میں  مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  افغان امن عمل میں ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور  صدر مملکت کا ڈاکٹر عبد اللہ کی افغان مصالحتی ہائی کونسل کے چئیر مین کی حیثیت سے کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے کہا کہ افغان امن عمل کیلئے پاکستان کی حمایت کا   اعادہ افغان تنازعہ کا فوجی حل نہیں ہے اور سیاسی مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہیں ،افغان قیادت کو اس مسئلے کے سیاسی تصفیے کے لئے اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے، پاکستان افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے افغان قوم کے فیصلے کے ساتھ کھڑا ہوگا، افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو عالمی برادری نے سراہا ، دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کا آغاز ایک سنگِ میل کی حیثیت  رکھتا ہے، صدر مملکت کا افغان امن عمل میں روڑے اٹکانے والے عناصر کے  خلاف ہوشیار رہنے کی ضرورت پر زور افغانستان میں امن نہ صرف خطے بلکہ پاکستان اور افغانستان کے معاشی مفاد میں ہے۔صدر مملکت  نے مزید کہا کہ پاکستان نے کورونا وبا  کے باوجود  افغان ٹرانزٹ ٹریڈ آسان بنانے کے لئے بارڈر کراسنگ پوائنٹس کھولے ، دونوں ممالک کو تجارت ، ٹرانزٹ  ٹریڈاور عوامی رابطوں کو بڑھانے کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا، پاکستان نے افغانستان میں ہسپتالوں، سکولوں اور سڑکوں سمیت متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کیے، پاکستان افغان طلبا کو اعلی تعلیم کے مزید مواقع فراہم کرے گا۔