عارف والا : محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی،15 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 62 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کروالی  گئی

81

عارف والا، 24 ستمبر (اے پی پی ): محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی، 15 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 62 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کروالی  گئی۔ گاؤں ڈھکو چشتی میں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رانا فواد احمد نے ملازمین اور پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 62 ایکڑ سرکاری اراضی مالیت 15 کروڑ 49 لاکھ روپے بااثر افراد کے قبضہ سے واگزار کرواکے محکمہ ریونیو کے حوالے کر دی ۔

 ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رانا فواد احمد نے کہا کہ سرکاری اراضی پر بااثر افراد سے قبضہ واگزار کروا لیا ،ضلع بھر میں بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔