عارف والا پولیس کی   کارروائی، 2 ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 8 ارکان گرفتار ،غیر قانونی  اسلحہ برآمد

113

عارف والا، 29 ستمبر (اے پی پی ):  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمن کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس اور تھانہ قبولہ پولیس نے   کارروائی  کرتے   ہوئے 2 ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 8 ارکان کو  گرفتار   کر کے  انکے   قابضے  سے غیر  قانونی اسلحہ اور 10 عدد موٹر سائیکلیں برآمد  کر لیں گئیں۔

 کارروائی  ڈی ایس پی عارفوالا کی زیرنگرانی تھانہ سٹی کے ایس ایچ او ریاض بھٹی نے کی،  جس   دوران    کامران عرف کامی شیخ ، شکیل عرف شکیلی ، بلال عرف بلالی انصاری اور اعظم ماچھی کو گرفتار کرکے دس عدد موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں جبکہ تھانہ قبولہ کے ایس ایچ او چوہدری مشتاق احمد نے پولیس ملازمین کے ہمراہ کارروائی کرتے قبولہ بائی پاس کے نزدیک سے ڈکیت گینگ سعید عرف سعیدی لنگائیکا   شوکت علی عرف شوکی ، ظہور عرف ظہوری اور  اظہر عرف اظہری کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ۔

تھانہ سٹی ایس ایچ او ریاض بھٹی اور تھانہ قبولہ ایس ایچ او چوہدری مشتاق احمد نے کہا کہ ڈکیت گینگ مختلف اضلاع ساہیوال ، وہاڑی اور پاکپتن میں وارداتیں کرتے تھے۔ ڈکیت گینگ سے مزید واتداتوں کا انکشاف متوقع ہے۔