کوئٹہ،01 ستمبر (اے پی پی): ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ محرم الحرام امن و امان سے گزر گیا ہے جس پر سیکورٹی ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔
منگل کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت شاہوانی نے کہا کہ ہم نے کوروناوائرس کے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جس سے بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی واقعہ ہوئی ہے، اگست میں 11ہزار سے زائد کرونا ٹیسٹ کئے گئے اور اب کیسز میں مسلسل کمی واقعہ ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 9 ڈسٹرکٹ میں ایمرجنسی کے باوجود ہم نے انسانی جانوں کو بچایا اور بروقت اقدامات سے کئی علاقوں کو سیلابی ریلوں سے بچایا ،سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی دوبارہ تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہ ہے ۔











