لاہور,7 ستمبر(اے پی پی): مختلف شعبوں میں بہتر ین کار کردگی کا مظاہر ہ کر نیوالوں میں ایوارڈ تقسم کر نے کی تقر یب ہوئی ۔
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے صدر پاکستان کی جانب سے جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال اور گلوکارساحر علی بگا سمیت 16شخصیات کو ایوارڈ زسے نواز ا جبکہ تقر یب میں صوبائی وزراء اور چیف سیکرٹری سمیت ا ہم شخصیات نے شر کت کی ۔ تفصیلات کے مطابق گور نر ہائوس لاہور میں ہونیوالی تقر یب میں صوبائی وزراء عبد العلیم خان ‘ڈاکٹر اختر ملک ‘سید سعید الحسن شاہ ‘سردار محسن خان لغاری اور چیف سیکرٹر ی پنجاب جواد رفیق ملک بھی شر یک ہوئے اور گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مختلف شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا ۔ گورنر ہائوس لاہور میںایوارڈ تقسیم کر نے کی تقر یب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے صدر پاکستان کی جانب سے کامسیٹس یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم کو مائیکرو الیکٹر نکس ‘نینو سائنس اور نینو ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہتر ین کار کردگی کا مظاہر ہ کر نے پر ”ستارہ امتیاز ” سے نوازا۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ماہر قانون جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال کو خدمات عامہ کے شعبے میں شاندار خدمات پر ”ستارہ امتیاز کے اعزاز سے نوازا جبکہ نیسپاک سے منسلک دیا میر بھاشا ڈیم کے چیف ایگز یکٹو ڈاکٹر طاہر محمو دحیات کو سول انجینئر نگ کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ”صدارتی اعزاز برائے حسن کار کردگی” سے نوازا۔ایوارڈ تقر یب کے دوران گور نر پنجاب نے 1982سے پی ٹی وی کے پروگرام میلہ سے فنی سفر کا آغاز کر نیوالے نامور گلوکار فضل جٹ کو گلوکاری کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ”صدارتی اعزاز حسن کار کردگی ” سے نوازا۔1969میں کم سن گلوکارکی حیثیت سے شہرت حاصل کر نیوالے ”اے پاک وطن اے پاک زمیں ”ملی نغمہ گانیوالے نامور گلوکار غلام عباس کو گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ”صدارتی اعزاز بر ائے حسن کار کردگی ” سے نوازا ۔اسٹنٹ ڈائر یکٹر ایف آئی اے اعجاز احمد کو ادویات ‘انسانی اعضاء کی غیر رجسٹرڈ اور غیر میعاری خر ید وفر وخت کر نیوالوں کے خلاف بھر پور اور کامیاب کاروائیاں کر نے اور خدمات عامہ کے شعبے میں شاندار کار کردگی پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ”تمغہ امتیاز ”سے نوازا جبکہ والڈ سٹی لاہور سمیت مختلف مقامات پر سیاحت کے فروغ کے حوالے سے شاندار خدمات پر کامران لاشاری کو ”تمغہ امتیاز ”سے نوازا گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے صدارتی ایوارڈ حاصل کر نیوالی شخصیات کو مبارکبا دیتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ پاکستان میں ہر شعبے میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور دنیا میں پاکستان کانام روشن کر نیوالے ہمارے ہیروز ہیں ۔











