مردان: جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والے جعل سازگروہ کے 2 ملزمان گرفتار

100

مردان، 05 ستمبر (اے پی پی ): تھانہ ہوتی پولیس نے جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والے جعل سازگروہ کے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا ،گرفتارجعل ساز موٹرکارنمبری IDB2510 کے ذریعے بھاری مقدارمیں جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

ڈی پی او ڈاکٹرزاہداللہ  نے بتایا کہ خفیہ اطلاعات موصول ہونے پرجعل سازوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی،گرفتارجعل سازوں کے قبضہ سے موٹرکار سمیت ساڑھے چارلاکھ جعلی پاکستانی کرنسی،ایک پستول اور ایک کلاشنکوف بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ گرفتارملزمان میں جمعہ گل سکنہ نہرکنارہ بنک روڈ حال باغ ارم اورطاہرگل سکنہ گجر گڑھی شامل ہیں جبکہ گرفتارملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔