ملتان ، 09 ستمبر (اے پی پی ):کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ گرین ملتان ڈویژن میرا مشن ہے۔انہوں نے ڈویژن میں بڑے پیمانے پر شجر کاری مہم شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اضلاع کی خوبصورتی اور شجرکاری مہم کا ٹاسک سونپ دیا ۔ شہر کے داخلی راستوں پر بڑے درخت لگانےکا ٹاسک محکمہ جنگلات کو اور شہر میں گرین بیلٹس،پارکوں کی تزین و آرائش کا ٹاسک پی ایچ اے کو دے دیا ۔
اس حوالے سے کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا وزیراعظم کے شجر کاری ویژن کے مطابق بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جائے ، شہر کے مختلف چوکوں کی تزین و آرائش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ شجرکاری کو صرف سرکار ی مہم نہیں اپنا جذبہ بنائیں ۔
جاوید اختر محمود نے کہا کہ تمام سکولوں،ہسپتالوں میں شجرکاری کی جائےدرختوں کی حفاظت کیلئے میکنزم وضع کرنے کی ضرورت ہے۔
کمشنر کو محکمہ جنگلات، پی ایچ کی جانب سے بریفنگ دی گئی جبکہ کمشنر نےمحکمہ جنگلات،پی ایچ اے کارکردگی مزید بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو شہر میں شجرکاری،تزین و آرائش بارے واضح تبدیلی نظر آنی چاہیے۔











