ملتان ، 03 ستمبر (اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید نے سیلاب زدہ علاقوں، تحصیل سٹی کے مواضعات لنگڑیال،مروٹ، بھیل اور محمد پور گھوٹہ کا دورہ کیا اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر عابدہ فرید ریسکیو1122 کی بوٹ کے ذریعے سیلاب میں گھری بستیوں تک پہنچیں اور وہاں پر گھروں میں موجود خواتین کو محفوظ مقامات منتقل پر ہونے کی تلقین کی اور مفت ادویات اور اور رہائش کی فراہمی کی بھی یقین دہانی کرائی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے دورے کے دوران مختلف فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا سروے بھی کیا، سروے رپورٹ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو پیش کر دی گئی ہے،کسانوں کے نقصانات کے ازالے کے لئے رپورٹ پی ڈی ایم اے کو ارسال کی جائے گی۔
تحصیلدار سہیل کھوکھر اور ریونیو سٹاف موضع کھادل بھی ہمراہ تھے ۔











