ملتان: چلڈرن اسپتال میں ورلڈ ہاٹ ڈے پر سیمینار  کا انعقاد

80

ملتان ،29 ستمبر(اے پی پی ): دنیا بھر کی طرح چلڈرن اسپتال میں ورلڈ ہاٹ ڈے کے موقع پر  سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔

  سیمینار سے مقررین  نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں تقریباً ہر سال پچاس ہزار بچہ دل کی مختلف بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتا ہے ان میں سے بدقسمتی  سے گیارہ فیصد بچے دل کی ایسی بیماریوں کی وجہ سے وفات پا جاتے ہیں جن کا علاج پاکستان میں ابھی تک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جن  بچوں کے دل میں  سوراخ ہیں، ان کی سرجری کے لیے چلڈرن کمپلیکس میں کارڈیک سرجری ڈیپارٹمنٹ کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے بتایا  کہ  ہمیں مجبوری میں بچوں کو لاہور بھیجنا پڑتا ہے کیونکہ یہ سرجری وہاں ہوتی ہے۔

 انہوں نے حکومت سے  گزارش کی  کہ  سرجری کی سہولت  ملتان میں  بھی میسر ہو  تاکہ بچوں  کو لاہور نہ لے کر جانا پڑے ۔سیمینار کے اختتام میں  جن بچوں کا دل کا کامیاب علاج  ہوا ، انہیں انعامات سے بھی نوازا گیا جبکہ آخر میں ریلی  بھی نکالی گئی۔