ملتان ، 29 ستمبر (اے پی پی ): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے تین گمشدہ بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے ہیں،حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 12 سالہ منیر ولد انور ،13 سالہ توصیف ولد صفدر 10 سالہ یوسف ولد عبدالمجید شامل ہیں۔ بچوں کو جنرل بس اسٹینڈ اور وہاڑی چوک سے گھر سے بھاگا ہوا پاکر حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے ۔بچوں کا تعلق ڈھگوں والا تحصیل شجاع آباد ،تحصیل جتوئی مظفرگڑھ اور سورج کنڈ روڈ ملتان سے ہے ۔
بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کر دیا گیا ہےجبکہ لواحقین کی تلاش جاری ہے۔اس حوالے سے لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔











