میرپورخاص ،29 ستمبر ( اے پی پی) : ایک ہی گھر سے دو جنازے اٹھے تو شہر کا ماحول سوگوار ہوگیا،فوجی نوجوان محمد عدنان خان پٹھان اپنی اہلیہ کے ساتھ میرپورخاص ڈگری جاتے ہوئے روڈ حادثے میں شہید ہوگئے تھے۔فوجی نوجوان محمد عدنان خان پٹھان اور ان کی اہلیہ کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا جبکہ انہیں فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی بھی دی۔
صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے فوجی جوان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی، نماز جنازہ ڈگری یوسف آباد عید گاہ گراؤنڈ میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران،سیاسی ،سماجی رہنماؤں اور صحافیوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔