وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق وفاقی حکومت کی غیر استعمال پراپرٹیز( جائیدادوں ) کی نیلامی کا آغاز 7 ستمبر  سے شروع 

119

ملتان 16 , ستمبر (اے پی پی ): نجکاری کی طرف سے ضلع وہاڑی کے چک نمبر 142 ای بی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی غیر استعمال شدہ 33کنال 17مرلہ اراضی کی نیلامی 1کروڑ 67لاکھ 71ہزار 5سومیں کردی گئی۔بدھ کے روز نیلامی ملتان کے مقامی ہوٹل میں وزارت نجکاری کے ڈائریکٹر جنرل افتخار نقوی کی زیر نگرانی منعقد ہوئی۔اس موقع پر وزارت کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔نیلامی میں تین مختلف پارٹیوں نے حصہ لیا اور اسکو وہاڑی کے شہری عبدالفغور نے سب سے زیادہ بولی لگا کر 1کروڑ 67لاکھ 71ہزار5سو روپے میں خرید لیا۔وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق وفاقی حکومت کی غیر استعمال پراپرٹیز( جائیدادوں ) کی نیلامی کا آغاز 7 ستمبر  سے شروع  ہوا اور اب تک اسلام آباد،  لاہور، گوجرانوالہ ،فیصل آباد اور وہاڑی میں 26 میں سے1 2 کی جائیدادوں فروخت/ نیلامی ہو چکی ہے۔ان پراپرٹیز کی نیلامی سےقومی خزانے میں   ایک ارب  سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔ حاصل شدہ رقم کو ملکی قرضوں کی ادائیگی اور غربت کے خاتمہ کی مد میں استعمال کیا جائے ۔اگلے مرحلے میں رحیم یار خان  ، نواب شاہ،  ایبٹ آباد اور لاہور میں مزید  4   پراپرٹیز نیلام کی جائیں گی۔

اے پی پی / ملتان/ ریحانہ