پشاور: سٹی پولیس کی اہم کارروائی، 2 جعلی پولیس اہلکار گرفتار

143

پشاور،26ستمبر(اے پی پی): پشاور کے علاقے شاہ قبول میں سٹی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دو جعلی پولیس اہلکار گرفتار کرلئے جو پولیس وردی میں بھی ملبوس تھے اور ان کے قبضے سے جدید خود کار اسلحہ، جعلی کارڈز بھی برآمد ہوا۔

کارروائی کے بارے تھانہ شاہ قبول کے ڈی ایس پی گوہر خان نے میڈیا  کو  بتایا کہ ان ملزمان کے قبضے سے دیگر سامان کے علاوہ لاکھوں مالیت کی مہنگی ویگو گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے اور ملزمان کے کیساتھ ساتھ انکے ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 اس حوالے سے ڈی ایس پی گوہر خان نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر  کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہاکہ جلد ہی معلوم ہوجائیگا کہ ایسے ملزمان کن مقاصد کیلئے ایسے اقدام اٹھاتے ہیں۔