وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زونز کے قیام پر پیشرفت کاجائزہ لینے کے لئے خصوصی اجلاس

120

لاہور28ستمبر (اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زونز کے قیام پر پیشرفت کاجائزہ لینے کے لئے خصوصی اجلاس ہوا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اکنامک زونز کے پراجیکٹ کو جلد ازجلد عملی شکل دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ پنجاب کو انڈسٹریل حب بنانا میرا مشن ہے پنجاب میں 9اکنامک زونز کے قیام کی منظوری کا عمل مکمل ہے اور عملی اقدامات شروع ہوچکے ہیں -انہوں نے کہا کہ  اکنامک زونز کے قیام سے نہ صرف صنعتی انقلاب آئے گا بلکہ 17لاکھ سے زائد روزگار بھی میسرہوں گےاکنامک زونزمیں 807ارب روپے سے زائد سرمایہ کاری متوقع ہےاکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کی انڈسٹریل پلاٹس کی خریداری میں دلچسپی حوصلہ افزاء ہے-عثمان بزدار نے کہا کہ بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ کا جلد افتتاح کیاجائے گالاہور میں رائے ونڈ روڈ پر جے ڈبلیو چائنہ پاکستان سپیشل اکنامک زون 161.5ایکڑ پر بنے گا فیصل آباد میں انڈسٹریل سٹی،علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹ او رویلیو ایڈڈسپیشل اکنامک زون سے صنعت و تجارت کوعروج ملے گاسپیشل اکنامک زون او رانڈسٹریل اسٹیٹس میں ممکنہ حد تک رعایتیں اور مراعات دی جائیں گی-انہوں نے کہا کہ رحیم یار خان انڈسٹریل اسٹیٹ میں 50ارب روپے کی سرمایہ کاری اور سوا لاکھ ملازمتیں متوقع ہے-صوبائی سیکرٹری صنعت کی شرکاء کو سپیشل اکنامک زونز اور انڈسٹریل اسٹیٹس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت،مشیر وزیراعلیٰ ڈاکٹر سلمان شاہ، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،سی اینڈ ڈبلیو،خزانہ کے سیکرٹریز، چیف ایگزیکٹو آفیسر فیڈمک،پیڈمک اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔