وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی

112

کوئٹہ 28ستمبر اے پی پی ): وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیاسیکریٹری مواصلات نورالامین مینگل کی جانب سے اجلاس کو بریفنگ دی گئی، ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز کے اجراء کے حوالے سے اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اب تک 20ارب سے زائد فنڈز کا اجراء کیا گیا ہے جبکہ محکمہ مواصلات کے 1273ارب روپے لاگت سے جاری 797ترقیاتی منصوبوں کی مجموعی پروگریس 58فیصد ہے، اجلاس کو ژوب، مکران، نصیرآباد اور سبی ڈویژن میں اہم نوعیت کی سڑکوں کی تعمیر منصوبوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی اجلاس کو چارسوملین روپے کی لاگت سے ہنہ میں ہل پوائنٹ کی تعمیر اور ہزارگنجی نیشل پارک میں تفریحی سہولیات کے منصوبوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ منصوبوں میں سیاحتی سہولتوں کو عالمی معیارکے مطابق بنایا جائے تاکہ یہ مقامات سیاحوں کی توجہ حاصل کرسکیں۔ وزیراعلیٰ نے عمارتوں کو موسمی اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور میٹریل کے استعمال اور ان میں بلوچستان کی تاریخ وثقافت کو اجاگر کرنے کی ہدایت بھی کی۔