کوئٹہ 28 ستمبر (اے پی پی ): بلوچستان حکومت صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کر ہی ہے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے کوئٹہ میں ایک دن میں ایک سپورٹس کمپلیکس اور 2 نئے گراؤنڈز کا افتتاح کیا ۔۔۔
وزیر اعلی بلوچستان نے کوئٹہ کے علاقے سپنی روڑ پر فسٹال گراونڈ کا افتتاح کیا اس مواقع پر صوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ سیکریٹری کھیل عمران گچکی سمیت دیگر صوبائی وزرا اور ارکین اسمبلی بھی ان کے ہمراہ تھے۔۔وزیراعلیٰ نے سیٹلائٹ ٹاؤن میں نو تعمیر شدہ سپورٹس کمپلیکس کا بھی افتتاح کیا ً نئے تعمیر کیے جانے والے سپورٹس کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعلی جام کمال کا کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔وزیر اعلی نے ویمن پولی ٹیکنیک کالج میں گراؤنڈ کا افتتاح بھی کیا۔











