ہنگو، 29 ستمبر (اے پی پی): وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پیٹرولیم حاجی خیال زمان اور معاون خصوصی ظہور شاکر نے
ٹل میں گیس پائپ لائن کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر اے سی آفس ٹل میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں تحصیل ٹل قومی مشران۔سرکاری افسران سمیت پی ٹی آئی ضلعی اور تحصیل عہدیداران اور ورکرز موجود تھے۔اس دوران ٹل قومی مشر ملک جمیل خان نے سپاسنامہ بھی پیش کیا جس میں پانی بجلی سمیت صحت وتعلیم کے مسائل شامل تھے۔اس کے علاوہ پروفیسر رحمن الدین،طاہر خٹک،ملک ضیاء،شوکت حیات، عمر بنگش محمد آمین اور رفیع اللہ نے بھی تحصیل ٹل کے مسائل پر روشنی ڈالی۔تقریب سے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پیٹرولیم حاجی خیال زمام اورکزئی اور وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ظہور شاکر نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ ارب فنڈ سے ٹل شہر تک بارہ انچ پائپ دو سے تین ماہ میں مکمل کیا جائیےگا۔انہوں نے مذید کہا کہ بہت جلد بیوٹی فیکیشن کیلئے کروڑوں روپے کا فنڈ ریلیز ہوگاجس میں ٹل اور دوآبہ شامل ہے۔حاجی خیال زمان نے کہا کہ چار ارب کی خطیر رقم سے 2021 تک پورے ضلع میں گیس پہنچائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نالی گلیوں کی سیاست نہیں کرتے۔ان شاءاللہ تحصیل ٹل میں اسی طرح سے میگا پراجیکٹ لائیں گے اور عوام کی احساس محرومی کا آزالہ کریں گے۔











