ٹوبہ ٹیک سنگھ؛ ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

87

ٹوبہ ٹیک سنگھ، 03  ستمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد   ہوا  ، جس میں  سالانہ ترقیاتی پروگرام ،پنجاب میونسپل سروسز پروگرام ، کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر کام کا جائزہ لیا گیا ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ  نے  ڈپٹی کمشنر کو منصوبوں پر کام کی رفتار اور فنڈز کے استعمال و اجراء بارے میں  بریفنگ دی  ۔

ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے  کہا کہ منصوبے میٹریل کے معیار کی ضمانت کے ساتھ مقررہ وقت کے اندر ہر صورت مکمل کئے جائیں گے ۔

اے ڈی سیز، ڈی ایم او سمیت تعمیراتی محکموں کے سربراہان بھی  اجلاس  میں   شریک  تھے ۔