پاکستان، نیپال کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ؛وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

110

اسلام آباد ، 03ستمبر(اے پی پی): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، نیپال کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

یہ بات انہوں نے پاکستان میں نیپال کی سفیر سیوا لمسال ادھیکاری سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزارتِ خارجہ میں ان سے الوداعی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، نیپال کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور نیپال کے مابین سیاسی مذاکرات کے چوتھے اجلاس کا کامیاب انعقاد، روابط میں فروغ کی عکاسی کرتا ہے۔پاکستان اور نیپال کے مابین دوطرفہ تجارت کے فروغ کے حوالے سے بھی گفتگوہوئی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ نیپالی وزیر خارجہ کے جلد دورہ پاکستان کے متمنی ہیں۔وزیر خارجہ نے پاکستان اور نیپال کے مابین دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے نیپالی سفیر کی خدمات کو سراہا۔وزیر خارجہ نے نیپالی سفیر سیوا لمسال ادھیکاری کی آئندہ ذمہ داریوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔