رکن صوبائی اسمبلی شہرام ترکئی اور انور زیب  نے   صوبائی وزیر کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا

155

پشاور،3 ستمبر (اے پی پی): رکن صوبائی اسمبلی شہرام ترکئی اور انور زیب نے صوبائی وزیر کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا ہے۔ گورنر ہاؤس پشاور میں جمعرات  کو  تقریب حلف برداری منعقد ہوئی، جس میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے رکن صوبائی اسمبلی شہرام ترکئی اور انور زیب سے صوبائی وزیر کے عہدہ کا حلف لیا۔

حلف برداری تقریب میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان،صوبائی وزراہ تیمور سلیم جھگڑا، شوکت ہوسفزئی، قلندر لودھی، سلطان محمد، مشیر اطلاعات کامران بنگش، اراکین صوبائی اسمبلی اور دیگر شریک ہوئے۔