پاکستان عراق کی خودمختاری ، سیاسی اتحاد اور علاقائی  سا لمیت  کی بھرپور حمایت کرتا ہے:وزیر دفاع

147

اسلام آباد،30 ستمبر (اے پی پی ):عراق کے سفیر حامد عباس لافتا نے بدھ   کو وزیر دفاع پرویز خٹک سے ملاقات کی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے تجربات کے اشتراک اور اپنی مسلح افواج کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔

وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان عراق کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور باہمی مفادات خصوصاً دفاع کے تمام شعبوں میں تعاون کو بڑھانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عراق کی خودمختاری ، سیاسی اتحاد اور علاقائی  سا لمیت  کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

پاکستان نے اپنی مسلح افواج کے لئے تربیت کی بہترین سہولیات اور انفراسٹرکچر تیار کیا ہے، متعدد بیرونی ممالک ان سہولیات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ، خاص طور پر خصوصی خدمات کے گروپ اور دہشت گردی کے انسداد سے متعلق تربیت کے میدان میں دونوں ممالک باہمی طور پر اپنے دفاع سے متعلق تجربات شیئر کرسکتے ہیں۔

علاقی سفیر نے عوام اور حکومت عراق کا پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے اور ان کے دو طرفہ تعلقات بالخصوص دفاع کے شعبے کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔