سی ڈی ایل ڈی پروگرام صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے: صوبائی وزیر اکبر ایوب خان    

85

پشاور،30 ستمبر (اے پی پی): صوبائی وزیر بلدیات، الیکشنز و دیہی ترقی اکبر ایوب خان    نے  کہا ہے کہ سی ڈی ایل ڈی پروگرام صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ۔وزیراعظم عمران خان کی فکر کے مطابق اس پروگرام کا دائرہ کار صوبے کے دیگر پسماندہ علاقوں تک پھیلایا جائے تاکہ اس صوبے کے تمام اضلاع کے عوام یکساں طور پر مستفید ہو سکے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر بلدیات، الیکشنز و دیہی ترقی اکبر ایوب خان نے سی ڈی ایل ڈی پروگرام کے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر بلدیات نے سی ڈی ایل ڈی پروگرام کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت یورپین یونین کے تعاؤن سے صوبے کے 13 اضلاع میں سی ڈی ایل ڈی پروگرام کے تحت ہزاروں ترقیاتی منصوبے انجام دے رہی ہے ۔اب تک 5603 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے جس کی مالیت 6 ارب روپے سے زیادہ ہے اور ان منصوبوں سے صوبے کے پسماندہ اضلاع کے 45 لاکھ افراد مستفید ہو رہے ہیں ۔

صوبائی حکومت سی ڈی ایل ڈی پروگرام کے ان نتائج کو دیکھتے ہوئے اسے صوبے کے دیگر اضلاع تک تو سیع دینا چاہتی ہے جس کے لیے یورپین یونین اور دیگر بین الاقوامی ترقیاتی اداروں کا تعاؤن حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔

سی ڈی ایل ڈی پروگرام سے متعلق اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ، سی ڈی ایل ڈی پروگرام کوارڈنیٹر کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔