پاکستان کے لئے پشتونوں نے خون کی قربانی دی ہے ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری

134

       کوئٹہ۔23 ستمبر(اے پی پی): ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ پشتو کلچر ڈے پوری دنیا میں منایا جاتا ہے ، آج ہم یہاں کوئٹہ میں پشتون کلچر ڈے کے حوالے سے جمع ہوئے ہیں ، پشتون تاریخ آج سے پانچ ہزار سال پرانی ہے ،پشتون مہمان نوازی ،ثقافت اور اپنی روایت کے امین ہیں۔ پشتون ایک آئین اور قانون کا نام ہے۔ عسکری پارک کوئٹہ میں پشتون کلچر ڈے کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ پشتونوں کی تاریخ پرانی ہے، پشتونو ں کے خون میں آزادی شامل ہے ،یہاں سینکڑوں سال قبل پشتونوں نے عدل اور انصاف کا نظام قائم کیاتھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پشتونوں کو فخر ہونا چاہیے کہ ہمارے آباؤ اجداد نے بہادری ،دلیری کی مثالیں قائم کی ہیں، آج کے دن ہم تمام پشتونوں کو یہ عہد کرنا چاہیے کہ پاکستان میں رہتے ہوئے انصاف پر مبنی معاشرے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف قومیں رہتی ہیں ان میں سے پشتون ایک نمایاں نام ہے۔ پشتون پاکستان کا فخر ہےں ، پاکستان کی تمام قوموں کے رسم ورواج خوبصورت ہیں ہرقوم گلدستے میں ایک خوبصورت پھول ہے۔ پاکستان کے لئے پشتونوں نے خون کی قربانی دی ہے ، چاہے وہ کشمیر میںجنگ ہو یا کسی بھی محاذ پر پشتونوں نے اس کے لئے قربانی دی ہے۔قاسم خان سوری نے کہا کہ وزیرستان اور فاٹا میں دہشت گردی کے خلاف جو جنگ تھی اس میں بھی پشتونوں نے اپنا نمایاں کردارادا کیا ہے۔انہوں نے آخر میںکہا کہ میری طرف سے تمام پشتونوں کو پشتون کلچر ڈے مبارک ہو۔ وی این ایس کو ئٹہ / محمد بلال اعوان /فاروق