پشاور، 01ستمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد شفیق آفریدی نے سرکلر روڈ پر مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے اندرون شہر مختلف علاقوں سے 6 شیرفروش گرفتار کرکے 2000 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ تلف کردیا۔
ترجمان ڈپٹی کمشنر آفس پشاور کے مطابق اس کاروائی میں محکمہ لائیو سٹاک کے انچارج ملک ٹیسٹنگ لیبارٹری ڈاکٹر جمال اور سپروائزر نعیم الحسن بھی ٹیم کے ہمراہ تھے۔ جنھوں نے شیر فروشوں کی دکانوں میں دودھ کا لائیو سٹاک کی جدید موبائل لیبارٹری کے ذریعے تجزیہ کیا اور لیبارٹری رپورٹ میں دودھ میں پانی کی وافر مقدار، بیکنگ سوڈا اور ممنوعہ خشک دودھ کی ملاوٹ ثابت ہونے پر 6 افراد گرفتار کرکے 6 دکانیں سیل کردیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔











