ڈپٹی کمشنر  ملتان  کا  یوٹیلٹی سٹور کا اچانک معائنہ، اشیائے ضروریہ  کے  معیار  کو چیک کیا

196

ملتان،21ستمبر(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے یوٹیلٹی سٹورز پر دال مونگ کی ناقص کوالٹی کی فروخت بارے  عوامی شکایت کے  معاملے کانوٹس لے لیا۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک  نے   اے ڈی سی ریونیو محمد طیب خان کے ہمراہ  غلہ منڈی کے قریب واقع یوٹیلٹی سٹور کا اچانک معائنہ کیا اور اشیائے ضروریہ کی کوالٹی کو چیک بھی کیا دال مونگ کی ناقص کوالٹی کی فروخت پر برہمی کا اظہار کیا اور ریجنل منیجر کو ملتان کے تمام یوٹیلٹی سٹورز سے دال مونگ فوری  اٹھانے کی ہدایت جاری  کر دی۔

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے یوٹیلٹی سٹورز پردال مونگ کی اعلیٰ کوالٹی کی فروخت یقینی بنانے کی ہدایت دی۔