ڈپٹی کمشنر چنیوٹ  کا یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہدائے پولیس کے گھروں کا دورہ

91

چنیوٹ،06 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض اور ڈی پی او چنیوٹ بلال ظفر شیخ نے 6ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہدائے پولیس کے گھروں کا دورہ  کیا،اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرمحمد رمضان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ڈی سی،ڈی پی او نے لواحقین کو پھولوں کے گلدستے،تحائف دیے اور  ملک و قوم کی خاطراپنی قیمتی جانوں کا نذرنہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں  نے  ورثاء سے خیریت دریافت کی اور مسائل پوچھے۔

ڈی پی او نے کہا کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے،ملک پاکستان کو اندرونی،بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ شہدائے پولیس ہمارا اثاثہ،ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ہم انکے خون کے وارث ہیں۔ڈی پی او نے کہا کہ شہداء کے ورثاء کا دکھ میرا دکھ ہوگا،کسی بھی مسئلے پریشانی کی صورت میں ورثاء ہمہ وقت مجھے مل سکتے ہیں۔