ڈیرہ مراد جمالی؛ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہریوں کی جانب سے شاندار ریلی کا  انعقاد 

113

ڈیرہ مراد جمالی،06 ستمبر(اے پی پی  ):یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہریوں کی جانب سے شاندار ریلی کا  انعقاد  کیا  گیا    جس میں   سینکڑوں افراد  نے   شرکت کی  ،  شرکا  نے   ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے   تھے  جن  پر   پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے درج تھے ۔ ریلی  کے  دوران  فضا پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں  سے   گونج اٹھی۔