کراچی،04ستمبر(اے پی پی ): کلفٹن کنٹونمنٹ ایریا کے رہائشیوں نے ان پر کنٹونمنٹ انتظامیہ کیجانب سے ن جھوٹا ایف آئی آر درج کروا نے پر مظاہرہ کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بارشوں سے ہونے والے ہمارے نقصان کی تلافی نہیں کی گئی کنٹونمنٹ انتظامیہ نے الٹا ہمارے بارش متاثرین پر ایف آئی آر درج کروا دی یہ سراسر غلط اور نا انصافی ہے ہم کئی روز بجلی و دیگر بنیادی سہولیات سے محروم رہے، دنیا سے ہمارا رابطہ منقطع ہو چکا تھا جب ہم نے اس مجرمانہ غفلت پر احتجاج کیا تو جھوٹے مقدمات قائم کر دیے گئے ہم ٹیکس پیڈ شہری ہیں قانون کے دائرے میں رہتے ہیں ہمارے ساتھ اس سلوک پر ہر طرف خاموشی چھائی ہے ہم اس سے کیا مطلب لیں کیا ہمارا اس شہر میں کوئی پرسان حال نہیں ہے۔











