شجاع آباد ؛ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب  نے  ممکنہ سیلاب کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لیا

182

شجاع آباد،04 ستمبر (اے پی پی ): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب  نے   اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد زبیر کے  ہمراہ  ممکنہ سیلاب کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے گورنمنٹ ہائی سکول طاہر پور،موضع سومن،گردیز پور،ماڑھا،جلالپور کھاکی کا دورہ کیا اور طاہر پور اور موضع سومن کے دریائی علاقوں کا جائزہ بھی لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122کی بوٹس لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لیے موجود ہیں، ملازمین کی ڈیوٹیاں شفٹ وائز لگادی گئی ہیں اور رات کی شفٹ کی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے،تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں،تمام محکمے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔