کراچی؛ وزیر ثقافت سندھ سید سردار شاہ نے عوامی تھیٹر فیسٹول کا افتتاح کر دیا

93

کراچی ،19 ستمبر(اے پی پی ):وزیر ثقافت سندھ سید سردار شاہ نے آرٹس کونسل کراچی میں صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کے ساتھ عوامی تھیٹر فیسٹول کا افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر ثقافت سندھ سید سردار شاہ نے کہا کہ برصغیر میں تھیٹر کی سرپرستی نواب واجد علی شاہ کرتے رہے ہیں، انہوں نے انڈیا میں کتھک کو مندر سے باہر نکالا اور تھیٹر تک پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ آج کروونا وائرس کے باعث ایک حبس گھٹن اور سخت اذیت میں گزرنے والے آٹھ مہینوں کے بعد اس شہر میں احمد شاہ نے شہر قائد کو فیسٹول کی صورت بہترین تحفہ دیا یہ اس نوابوں کی میراث ہے، احمد شاہ اور ان کی ٹیم نے بہتر پرفارمنس دی ہے۔

وزیر ثقافت نے کہا کہ میں شہریوں سے درخواست کروں گا کہ وہ اس فیسٹول میں شریک ہوں اور ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں ۔

صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے کہا کہ ہم چار مختلف فیسٹول کروائیں گے، ابتدا ہم نے اس فیسٹول سے کی ہے ،یہ فنکار ہماری شان ہیں اور ہم ان کی سرپرستی جاری رکھیں گے ۔