کمشنر   ملتان جاوید اختر محمود سے محمد بن قاسم بلائیند ویلفیئر فاؤنڈیشن وفد کی ملاقات

192

ملتان 7 ستمبر  (اے پی پی )؛ کمشنر   ملتان جاوید اختر محمود سے محمد بن قاسم بلائیند ویلفیئر فاؤنڈیشن وفد کی ملاقات ہوملاقات میں کمشنر ملتان جاوید اختر محمود  نے کہا کہ معذور افراد کی بہترین صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہےحکومت پنجاب معذور افراد کو قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کیلئے عملی طور پر کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ جسمانی معذوری کے ہوتے ہوئے ہمت کرنا اصل کامیابی ہے ان کا کہنا تھا کہ بریل پرنٹنگ پریس،برقی وہیل چیئرز، سفید چھڑی کے اسمبلنگ یونٹ جلد مکمل کر لیا جائے گا نابینا افراد کیلئے محکمہ سوشل ویلفیئر کے پلیٹ فارم سے متعدد نئے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں چیئرپرسن سعدیہ کرمانی اور وفد نے کمشنر کو تعیناتی پر پھول پیش کئے۔