کوئٹہ؛ منشیات کے خلاف بلیدہ ٹو تربت آگاہی واک کا اہتمام

128

کوئٹہ، 09 ستمبر (اے پی پی)منشیات کے خلاف انسداد منشیات کمیٹی بلیدہ ذامران کی جانب سے بلیدہ ٹو تربت ایک تاریخی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں بلیدہ،ذامران، تربت، دشت،پروم اور دیگر علاقوں کے عوام نے شرکت کی۔

 آگاہی واک ، ہزاروں کی تعداد میں  گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں پر مشتمل تھی۔

 ریلی کے شرکاء نے منشیات فروشوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائی کرے۔