کوہاٹ انڈس ہائی وے پر پولیس کی اہم کارروائی، موٹر کار سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا

77

پشاور،01 ستمبر(اے پی پی): کوہاٹ انڈس ہائی وے پر مسلم آباد کے قریب پولیس نے کارروائی کے دوران موٹر کار سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا اور اسلحہ سمگلر نیٹ ورک کے درہ آدم خیل کے رہائشی دو ارکان گرفتار کرلئے۔

 اس کاروائی کے بارے تفصیلات دیتے ہوئے  ڈی ایس پی صنوبر شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ پکڑے گئے اسلحے میں مختلف بور کے 10پستول اور دس چارجرز شامل ہیں اور یہ پکڑا جانیوالا اسلحہ جنوبی اضلاع کو سمگل کیا جارہاتھا۔

ڈی ایس پی صنوبر شاہ نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی ایس ایچ او جرما، عرفان خان کی قیادت میں پولیس ٹیم کی طرف سے عمل میں لائی گئی،جہاں زیر حراست ملزمان کے خلاف تھانہ جرما میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

ڈی ایس پی نے کہا کہ اسلحہ سمیت پکڑے گئے سمگلروں نے اعتراف جرم کرلیا ہے جن سے غیر قانونی ہتھیاروں کی سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک سے متعلق اہم انکشافات متوقع ہیں۔