کوہلو، 06 ستمبر (اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان اور ڈپٹی کمشنر شیخ نصیراللہ کی خصوصی ہدایت پر رسالدار میجر شیر محمد مری نے ضلع کے مختلف علاقوں میں شہید لیویز اہلکاروں کی قبروں پر حاضری دی ،لیویز کیو آر ایف کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی قبروں پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔
رسالدار میجر شیر محمد مری شہدا کے خاندانوں سے ملے اور بچوں کو راشن و دیگر ضروری سامان فراہم کیا۔
اس موقع پر رسالدار میجر شیر محمد مری نے کہا کہ لیویز فورس کے بہادر جوانوں نے ملک میں قیام امن کی خاطر بیش بہا قربانیاں دی ہیں، لیویز فورس کے بہادر جوانوں کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔











