پشین؛ محکمہ انٹی نارکوٹکس کی کارروائی،سات کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد

115

پشین،06ستمبر( اے پی پی):محکمہ ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے سات کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی۔

کارروائی  ڈائریکٹر جنرل اور ڈسٹرکٹ آفیسر مہربان ناصر کے خصوصی ہدایات پر انسپکٹر رفیق ناصر، انسپکٹر نعمت اللہ خان کاکڑ ، انسپکٹر عبداللہ جان اور نارکوٹیکس پولیس کے ہمراہ تحصیل سرانان میں کی گئی، دوران کارروائی ملزم قومی شاہراہ پرٹریفک رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔

انسپکٹر رفیق ناصر نے مقامی صحافیوں کو بریفنگ میں بتایا کہ ضلع پشین میں منشیات کو کبھی برداشت نہیں کیاجائے گا، منشیات کے خلاف یہ مہم بغیر کسی دباؤ کےجاری رہے گی۔