پشین، 04 ستمبر(اے پی پی): سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محمد ایوب اچکزئی نے کہا ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کے انعقاد سے عوامی مسائل بروقت حل ہوجاتے ہیں، کھلی کچہری کا بنیادی مقصد عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے مٹاکر عوامی مسائل کو ان کی ہی دہلیز پر حل کرنا ہے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے پولیس لائن میں کھلی کچہری سے خطاب کیا، انہوں نے کہاکہ پولس عوام کی محافظ فورس ہے، معاشرے میں جرائم کے خاتمے اور ایک پرامن ماحول کی تشکیل میں عوام پولیس کا ساتھ دیں۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محمد ایوب اچکزئی نے کہا کہ کھلی کچہری میں عوامی مسائل، جرائم کی روک تھام اور پولیس کی کارکردگی کی بہتری کے مختلف امور زیر بحث آئے،عوام کو درپیش مسائل اور شکایات پرفوری ایکشن لیا جائے گا۔
سینئر سپر نیٹنڈنٹ پولیس نے پولیس افسران اور نوجوانوں کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ عوام کو پولیس تھانوں میں عزت اور احترام دی جائے۔
کھلی کچہری میں قبائلی رہنما ملک سیف اللہ خان کاکڑ ،جمعیت علماء اسلام مولوی مفتی نعمان ،انجمن تاجران ملک بہادر ترین، دولت خان ترین ، سید عبدالباری غرشن، نصیب اللہ کلیوال، ڈاکٹر حیات کاکڑ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔











