گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا  فیضان مدینہ مرکز دعوت اسلامی کراچی   کا دورہ

163

کراچی،  یکم  ستمبر(اے پی پی ):گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے فیضان مدینہ مرکز دعوت اسلامی کا دورہ کیا،ان کا استقبال دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے اراکین نے کیا۔ انہوں نے دعوت اسلامی مختلف پروجیکٹس کا جائزہ لیا۔

گورنر نے سیلاب متاثرین کے لئے دعوت اسلامی کے اقدامات کی تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کا جو فریضہ دعوت اسلامی انجام دے رہی ہے وہ لوگوں کی دین اور دنیا دونوں کو سنوارنے کے کام آ رہی ہے۔

 اس موقع پر ڈاکٹر امجد ثاقب سمیت فرینڈز آف پاکستان کے دیگر نمائندگان بھی موجود تھے