گھوٹکی : جودھ پور واقعہ پر  بھارتی ہائی  کمیشن کے  سامنے  احتجاج   کیلئے  روانہ قافلہ حیدرآباد رہڑکی دربار پہنچ گیا 

80

گھوٹکی ،23 ستمبر (اے پی پی ): جودھ پور واقعہ پر  بھارتی ہائی  کمیشن کے  سامنے  احتجاج   کیلئے  روانہ قافلہ حیدرآباد رہڑکی دربار پہنچ گیا  ہے ۔قافلے میں  30 سے زائد بسوں میں سوار  ہندو برادری کے افرادنے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

 انکا کہنا تھا کہ جود پور میں بھارتی ایجنسی را کی جانب سے پاکستانی ہندو خاندان کے 11 افراد کو قتل کیا گیا ہے جس کی ذمہ داری بھارتی دہشتگرد حکومت پر ہے،اقوام متحدہ بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لیکر متاثرہ خاندان کے ساتھ انصاف کرے۔

واضح  رہے  کہ  بھارت میں انتہاپسندوں نے پاکستانی ہندو خاندان کے 11 افراد کو  قتل کیا تھا۔اس واقع  کیخلاف  ملک بھر  سے  احتجاجی قافلے   اسلام آباد   پہنچ  رہے  ہیں  جو   بھارتی  ہائی  کمیشن  کے  سامنے احتجاجی دھرنا  دیں   گے