ہندوستان میں پاکستان سے تعلق رکھنے  والے 11 ہندوؤں کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

85

میرپورخاص،21ستمبر( اے پی پی)  : میرپورخاص  کی تحصیل ڈگری میں ہندوپنچائت کے تحت ہندوستان میں پاکستان سے تعلق رکھنے  والے 11 ہندوؤں کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت رانا فقیر اور پریم راٹھور نے کیا اقلیتی برادری نے مودی اور ہندوستانی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی مقررین نے مودی کو انسانیت کا دشمن قرار دیتے ہوئے ہندؤ برادری کا بھی دشمن قرار دیا ۔انکا کہنا تھا کہ مودی کی انسانیت دشمن  پالیسیاں دنیا کے امن سمیت ہندؤں برادری کے لیے بھی خطرناک ہے دنیا اس کا نوٹس لے اور مودی اور ہندوستان کے خلاف کاروائی کی جائے۔