عارف ولا؛جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں مشعل بردار جلوس  نکالا  گیا

0
262

عارف والا، 30اکتوبر (اے پی پی ):جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں مشعل بردار جلوس جماعت اہلسنت  کے زیر اہتمام جامع مسجد ڈی بلاک سے نکالا گیا، جلوس میں بیت اللہ شریف ، روضہ رسول ﷺ  اور نعلین مبارک والے ماڈلز بھی موجود تھے، جلوس میں عاشقان رسول ﷺ   نے ہاتھوں میں سبز پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے  جن پر آمد مصطفےﷺ  کی تحریریں درج تھیں۔

جلوس مختلف بازاروں سے گزر کر جناح چوک پہنچا جہاں پر  نامور خطیب مولانا نظام الدین جامی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی اکرم نور مجسم حضرت محمد عربی صلی اللہ  علیہ وسلم اس ماہ مقدس میں تمام جہانوں کے لئے رحمت بن کر آئے، آپ ﷺ کی سیرت طیبہ بہترین مشعل راہ اور آپﷺ  کی حیات مبارکہ بہترین نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی اکرم روح القب سینہﷺ  نے ہمیشہ اخوت ،بھائی چارے اور رواداری کا درس دیا ہمیں بھی سرکار مدینہﷺ  کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل کر کے دنیا و آخرت کو کامیاب بنانا ہوگا ۔

جلوس بلدیہ چوک میں پہنچ کر پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگیا جلوس کے ہمراہ پولیس ، ٹی ایم اے عملہ ،ریسکیو ٹیمیں بھی موجود تھیں۔