ملتان کرکٹ گراونڈ میں  کھیلا  گیا  میچ طارق کرکٹ کلب نے  جیت  لیا

0
296

ملتان، 18 اکتوبر 18 (اے  پی پی ):سروہ موٹر آئل بمقابلہ طارق کرکٹ کلب کے درمیان  میچ نواں شہر کے قریب ملتان کرکٹ گراونڈ میں کھیلا   گیا ۔طارق کرکٹ کلب نے پہلے کھلتے ہوئے 160 کا ہدف دیا جس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے جن میں طارق کرکٹ کلب کا ٹاپ سکور کرنے والے کھلاڑیوں میں اویس شہزاد 57 ، جنید 34 اور عمر قادری 24 تھے ۔سروہ کی جانب کی جانب سے پہلے بولنگ کراتے ہوئے وسیم اکرم اور غلام الرحمن نے 2 ، فرحان نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دوسری اننگز میں سروہ موٹر آئل صرف 140 سکور  ہی  بنا  سکی ، سروہ موٹر آئل کی جانب سے فرحان علی نے 52 اور ربنواز 37 اور علی فاروق نے 24 رنز سکور کیے۔

طارق کلپ کیجانب  سے محمد فیصل نے 3 کھلاڑیوں شہزاد ظفر اور ابرار نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔