چنیوٹ؛ جھوٹے مقدمات درج کروانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن،47 جھوٹے مقدمات کی اخراج رپورٹس عدالت میں جمع   کرائے    گئے

0
60

چنیوٹ، 18اکتوبر(اے پی پی ): پولیس نے   جھوٹے مقدمات درج کروانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے  ہوئے 47 جھوٹے مقدمات درج کروانے والوں کیخلاف زیر دفعہ 182 ت پ کے تحت کارروائی  کی ،  پولیس انکوائری کے بعد مقدمات جھوٹے ثابت ہونے پر اخراج رپورٹس عدالت میں جمع   کرائے    گئے ۔

اس   حوالے  سے ڈی پی او بلال ظفر نے  کہا کہ  شہری احتیاط کریں ورنہ جھوٹی درخواستوں پر جیل کی ہوا کھانا پڑے گی،جھوٹی درخواستوں،مقدمات سے پولیس اور عدلیہ کے قیمتی وقت کا ضیاع ہوتا ہے۔ا نہوں نے  کہا کہ جھوٹی درخواستیں دینے والوں کو سخت سزا دلوانے کے لیے اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔